میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدر کی یوسی 13 کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ کراچی کے پانچ اضلاع میں آج چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر یوسی 13 کے مکمل غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 3976 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار نور السلام نے 1566 ووٹ حاصل کیے۔ مرتضیٰ وہاب کی جیت کے بعد کارکنوں نے جشن منایا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی کامیاب ہوگئے۔ ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ کے 15پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین کےامیدوارسلمان مراد نے4717 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کےایوب خاصخیلی کو 951 ووٹ ملے۔ پی ٹی آئی کےعبدالحفیظ جوکھیو نے 175 ووٹ حاصل کیے۔ ٹی ایم سی ماڑی پورٹاؤن کی یوسی 3 کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیف اللہ نور 5466 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ریٹرننگ آفیسرکیماڑی کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد حسین 788 ووٹ لیکر دوسرے اور ن لیگ کے محمد شاہد اقبال 606 ووٹ لےکرتیسرےنمبرپر رہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے بتایاکہ یو سی 3 ماڑی پور ٹاؤن میں ٹرن آؤٹ 29 فیصد رہا، رجسٹرڈ 25 ہزار 512 میں سے 7485 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015