چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے ساتھیوں نے کیوں راہیں جدا کرلیں؟ پرویز خٹک نے اہم انکشاف کر دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔ اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، ایک بار پھر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آرہی ہے۔