نیند کی کمی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

روزمرہ زندگی میں نیند کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم جس معاشرے میں زندگی بسر کررہے ہیں اس میں کام اور آرام کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہوچکا ہے، دنیا کی رفتار سے چلنے کی کوشش میں اکثر لوگ اپنی نیند کو اہمیت نہیں دیتے۔ قلبی صحت اور نیند کا گہرا تعلق ہے، نیند کے طرز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی براہ راست قلبی کارکردگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ جسم میں سوزشاگر آپ کسی وجہ سے اپنی پوری نیند نہیں لے پا رہے تو اس سے آپ کے جسم میں سوزش ہوسکتی ہے، جس سے آپ کے جسم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے، دائمی سوزش کا تعلق خون کی شریانوں کے سکڑنے سے ہوتا ہے جس سے دل کا دورہ یا فالج کا اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔ وزن کا بڑ ھ جاناصحیح معنوں میں نیند کے پورے نہ ہونے سے آپ کی بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز کا توازن بگڑ سکتا ہے، جس کے باعث آپ کے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اگر وزن بڑھ جائے تو قلبی صحت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بلڈ پریشر اگر آپ نے اپنی نیند پوری کی ہوئی ہے تو اس سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، نیند کا متاثر ہونا چکر، بلند فشار خون یا ہائپر ٹینشن کا سبب بن سکتا ہے۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی مستقل بلند فشار خون کا سبب بن سکتی ہے جو دل کے امراض اور فالج کا سبب بھی بن سکتی ہے، نیند بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گلوکوز کی سطح کا متاثر ہوناشوگر کو قلبی مرض کے ایک سبب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ نیند میں کمی جسم کی گلوکوز کی سطحوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ چڑچڑا پنبے خواب راتوں کے نتیجے میں چڑچڑے پن اور جذباتی پن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ منفی جذبات نیند متاثر ہونے کا نتیجہ ہوتے ہیں اور اس سے دفتری کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ بینائی کی کمزورینیند کی کمی بینائی کی کمزوری، دھندلا پن اور ایک کی جگہ دو نظر آنے کی شکل میں بھی سامنے آسکتا ہے۔ جتنا زیادہ وقت آپ جاگ کر گزارتے ہیں اتنی ہی بینائی میں خرابی کا امکان بڑھتا ہے جبکہ واہموں کے تجربے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ توجہ کی صلاحیت متاثر ہوناکیا پڑھتے یا سنتے ہوئے توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کا سامنا ہے؟ کسی ایسے کام کو کرنے میں جدوجہد کرنا پڑرہی ہے جس میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے؟ توجہ مرکوز کرکے ہونے والے ٹاسک نیند کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ ذہنی طور پر چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہتے ہیں تو نیند پوری کرنی چاہئے ورنہ ذہن غنودگی کی کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے اور کچھ بھی کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ نزلہ زکام کے دائمی شکاراگر آپ ہر وقت نزلہ زکام کا شکار رہنے پر پریشان رہتے ہیں اور کہیں بھی جانے پر فلو حملہ آور ہوجاتا ہے تو اس کی ایک ممکنہ وجہ ناکافی نیند بھی ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ 7 گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں ان میں بیماری ہونے کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یاداشت کے مسائلدرمیانی عمر میں نیند کی کمی سے دماغی ساخت میں تبدیلیاں آتی ہیں جو کہ طویل المعیاد یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، جبکہ نوجوانوں میں بھی نیند کی کمی سے یاداشت خراب ہونے کے مسائل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ سوتے ہیں ان کی یاداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت