اگر آپ خود کو ذیابیطس اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ گوشت اور دودھ کا استعمال محدود جبکہ پھلوں، سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور سالم اناج کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں 37 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ ان تحقیقی رپورٹس میں غذائی انتخاب سے صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ اور پراسیس گوشت کی جگہ نباتاتی غذاؤں کو دینے سے امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ گوشت، انڈے، دودھ، چکن اور مکھن وغیر ہ کی جگہ گریوں، دالوں، سالم اناج اور زیتون کے تیل کا استعمال صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ محض ایک دن میں پراسیس گوشت کی 50 گرام کی جگہ دالوں یا گریوں کو دینے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں یہ نہیں بتایا کہ نباتاتی غذاؤں سے صحت کو فائدہ کیوں ہوتا ہے مگر مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوشت میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ آج کل بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا جو کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب کا شکار بنا دیتی ہے اسی طرح پراسیس گوشت میں نمک اور نائٹریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دوسری جانب نباتاتی غذاؤں میں فائبر، وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسمانی ورم کو کم کرکے مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015