سعودی عرب سے پاکستانی ملازمین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، سعودی عرب کی میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آنے والے منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق جواد سہراب ملک سے ملاقات میں صباح المطلق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور سعودی عرب میں ان کے تعاون سے بے حد متاثر ہیں۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی جواد سہراب ملک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ الفانار تعمیراتی کمپنی کے سی ای او صباح المطلق کا کہنا تھا کہ ”ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے بھی مزید پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں، ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور مملکت سعودی عرب کی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں“۔ جواد سہراب ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کیلیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کیلیے انتہائی پرعزم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند و تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ افراد اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015