خوبصورت نظر آنا خواتین کا حق اور خواہش ہوتی ہے اور وہ اس کے لیے لاکھوں جتن بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، اس مقصد کے لئے خواتین مہنگی سے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی خوبصورتی کا تمام تر انحصار صحت مند جلد پر ہے اگر اسکن صحت مند ہوگی تو… اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شوبز کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری، شرمین علی اور مریم نور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میری مرحومہ بہن سنبل کی جلد بہت آئیلی تھی جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر دانے نکل آتے تھے اس لیے وہ بہت پریشان رہتی تھی۔ مریم نور نے کہا کہ جہاں تک چہرے پر دانے نکلنے کی بات ہے وہ تو لازمی نکلیں گے اس کیلئے ضروری ہے کہ ذہنی طور پر تیار رہا جائے اور اس کا بروقت علاج کریں یہ سارے مسائل زندگی کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ ہمارے گھر میں فروٹ اور سبزیوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کوئی بھی کھانا بغیر سلاد کے نہیں بنتا تھا، میری امی بھی ڈائٹنگ کا بہت خیال رکھتی تھیں۔ مجھے 16 سال کی عمر تک کسی بھی قسم کا میک اپ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری امی روزانہ ایک انڈا لازمی کھلاتی تھیں اس کے ساتھ دودھ اور دہی کا استعمال بھی باقاعدگی سے کیا جاتا تھا، شرمین علی نے بتایا کہ جب میں نے کالج میں داخلہ لیا تو تب سن بلاک کا استعمال شروع کیا اس کے علاوہ شادی ہونے تک میک اپ کی کوئی چیز بھی استعمال نہیں کی۔
اہم خبریں
Recent Posts
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015