سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبد اللّٰہ المسند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے گرم رہنے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عبد اللّٰہ المسند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ کئی جغرافیائی اور موسمی عوامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا کہ سردیوں میں مکہ کی گرمی کا ایک سبب حجاز کے پہاڑوں کی طرف سے بڑی پہاڑی رکاوٹوں کی موجودگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی رکاوٹیں شمال اور مرکز سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتی ہیں۔ عبد اللّٰہ المسند نے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو سطح سمندر سے 300 میٹر کی بلندی پر ہے، مکہ نسبتاً جنوبی اور سرد شمالی اثرات سے بہت دور ہے جو شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مکہ میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت عام طور پر دن بھر 18 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015