سعودی کابینہ کی جانب سے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحی کی تعطیلات میں ترمیم کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحی کی زیادہ سے زیادہ چھٹی پانچ دن کی ہو گی۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سعودی کابینہ نے ہدایات جاری کیں کہ جو سرکاری ادارے تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔ سعودی کابینہ کے مطابق عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوگی۔ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔ سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق پندرہ قراردادیں جاری کی ہیں۔ سعودی کابینہ نے حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کا کامیاب انعقاد پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا۔ کابینہ نے انڈیا کے ساتھ صنعت و معدنیات کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر صنعت و معدنیات جبکہ ترکیہ کیساتھ سینٹرل بینک امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعوددی سینٹرل بینک کے گورنر کو تفویض کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے کہا کہ تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں سمیت پوری دنیا کو امن و امان پر پڑنے والے برے اثرات سے بچایا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا معروف یوٹیوبر شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کہہ دیا؟
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015