سام سنگ اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 24 کی رونمائی آج (بدھ 17 جنوری کو) کیا، موبائل فون کمپنی اپنی گلیکسی سیریز کے نئے فونز میں آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کے ساتھ جڑے فیچرز متعارف کرایا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق سام سنگ سان جوشے کیلیفورنیا میں آج (بدھ کو) گلیکسی اَن پیکڈ ایونٹ میں اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 24 کی رونمائی کیا۔ رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں سام سنگ ہی کا تیار کردہ اے آئی ماڈل استعمال ہوگا، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کا نظام اس کے ماڈل کے تمام فونز میں دستیاب ہے۔ سام سنگ نے نئے ماڈل کی رونمائی کی تقریب کے دعوت ناموں میں بھی یہ دعویٰ کیا کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اب تک کا ’ذہین ترین موبائل فون‘ ہوگا۔ سام سنگ ایس24 کی تقریب رونمائی امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سام سنگ یوٹیوب چینل پر لائیو نشرکیا گیا۔ گزشتہ چند برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حامل فیچرز نے اسمارٹ فونز کے کیمروں اور تصویر کشی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اب موبائل فونز بنانے والی کمپنیاں ان فیچرز پر مزید کام کررہی ہیں۔ گزشتہ برس گوگل نے اپنا فون پِکسل 8 متعارف کرایا تھا، جس میں تصاویر کی کوالٹی اور ان کی ایڈیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے اے آئی ٹُولز موجود تھے۔ اب بتایا جارہا ہے کہ سام سنگ کے گاس اے آئی ماڈل کے علاوہ گلیکسی اے آئی کو بھی نئے فون ایس 24 کے ہینڈ سیٹس میں ضم کیا جائے گا اور 2024ء میں آنیوالے موبائل فونز میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015