ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں، مری کی سیر کو جانے والے کئی خاندان بچوں سمیت گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، رش کے باعث اسلام آباد سے مری کے لیے سیاحوں کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے۔ مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر برف باری سے پھسلن اور ٹریفک جام سے سیاح انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے سیاح اور راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر بھی برف باری کے باعث ڈنہ ایکسپریس وے پر پھنسے ہوئے ہیں، کوسٹر میں بچے اور خواتین بھی موجود ہیں۔ سری نگر ہائی وے پر لوئر ٹوپہ سے سحر بگلہ تک بھی ٹریفک جام ہے، سیاحوں نے انتظامیہ سے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سترہ میل سے مری کے لیے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مری میں پہلے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015