فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹا نے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی فنانشل رپورٹ میں زکر برگ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او میٹا کی خطروں سے بھری سرگرمیاں ان کی موت کا سبب بن سکتی ہیں، مارک زکر برگ ان ہی سرگرمیوں کے باعث اپنی ٹانگ بھی تڑوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل مارک زکربرگ کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران گُھٹنے پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں سرجری بھی کروانا پڑی تھی۔ تاہم اب اس حوالے سے میٹا کی تازہ ترین فنانشل رپورٹ میں سی ای او مارک زکربرگ کے خطروں سے بھری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مارک زکر برگ کمپنی کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں، ان کا لائف اسٹائل کمپنی کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ میٹا کے مطابق زکر برگ کے خطروں سے بھرپور مشاغل مثلاًمکسڈ مارشل آرٹس (MMA)، ایکسٹریم اسپورٹس ایک ذاتی چوائسز نہیں بلکہ میٹا اور اس کے سرمایہ کاروں کے لیے خطرے کا سبب ہیں۔ شائع کی گئی سالانہ رپورٹ میں میٹا نے نشاندہی کی ہے کہ مارک زکر برگ سمیت انتظامیہ کے متعدد ارکان خطروں سے بھری سرگرمیوں کا حصہ ہیں، تفریح کی غرض سے منتخب جنگی کھیل یہاں تک کہ تفریحی ہوا بازی جیسی سرگرمیاں ان کیلئے سنگین چوٹ یا پھر موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکر برگ یا انتظامیہ کا کسی بھی وجہ کی بنا پر دستیاب نہ ہونا کمپنی پر منفی اثر مرتب کر سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کی سرگرمیوں سے متعلق پائے جانے والے ممکنہ خطرات کے باوجود میٹا نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ برس کے چوتھے سہ ماہی کے دوران 3 گنا منافع کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
- الیکشن متنازعہ ہوا، اسے ہر صورت درست کرنا ہوگا: مولانا فضل الرحمان
- بھارت کے ایران کیساتھ چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
- آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال جاری، مظاہرین کی پولیس اور رینجرز سے جھڑپیں
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015