سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو سالانہ 120 ڈرون تیار کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مابق سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے ریاض میں ’انٹرا‘ ٹیکنالوجیز کمپنی کے تعاون سے ڈرون طیاروں کی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ فیکٹری کے قیام سے ڈرونز طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ سالانہ 120 ڈرون تیار کرے گی۔ انٹرا ٹیکنالوجی کمپنی سعودی وزارت دفاع کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور سعودی عرب میں اس فیکٹری کے قیام سے مشرق وسطیٰ میں ڈرون ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرا کمپنی جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ ڈرون تیار کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے جو عالمی معیار کے مطابق کوالٹی اور سلامتی کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے ڈرون تیار کرتی ہے جس میں 25 میٹر طویل ڈرون کے ڈھانچے، ڈیزائن اور تیاری شامل ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015