اقوام متحدہ، اسپین اور فرانس سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے مظلوم فلسطینیوں پر قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور 100 سے زائد خواتین اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں امدادی سامان لینے والوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 100 سے زائد اموات کی تحقیقات کی جائیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا جب کہ اسپین نے بھی نہتے اور بھوک و افلاس کے شکار فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کو بلاجواز قرار دیا۔ یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب حماس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کردے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے، فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015