پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ بدھ کے روز ای سی پی کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ شیڈول کے بعد خبر سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015