ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے لاکھوں کروم صارفین کو سائبر حملہ کی نشان دہی کے بعد اپنے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ کمپنی کے مطابق سائبر حملے کے سبب ہیکرز صارفین کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل نے خبردار کیا کہ سائبر مجرمان نقصان دہ پوپ اپ ونڈوز یا ویب سائٹ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی اہم اپ ڈیٹ نے براؤزر میں موجود نقص کو ختم کیا ہے جس کو صارفین گوگل کروم براؤزر کے سیٹنگز کے حصے میں جاکر حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق کروم کے ابتدائی ورژن میں موجود یہ نقص سائبر حملہ آوروں کو ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج کے ذریعے صارفین کی ڈیوائس پر حملہ کرنے میں مدد دیتا تھا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے نقص کے متعلق واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔ عموماً جب اسکرین پر کوئی جعلی ایچ ٹی ایم ایل پیج نمو دار ہوتا ہے جو دکھنے میں تو عام ویب سائٹ سا ہوتا ہے لیکن صارف کے اس پر کلک کرنے کے بعد ہیکرز کمپیوٹر پر قبضہ کرتے ہوئے معلومات چرا سکتے ہیں۔ یہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بطور پوپ اپ بھی سامنے آسکتے ہیں اور صارفین کو تازہ ترین اینٹی وائرس سافٹ ویئر یا براؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کے متعلق کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے بجائے ایسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر دیے جاتے ہیں جس سے ہیکرز صارفین کا ڈیٹا چرا لیتے ہیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015