ماہرین نے جوہری توانائی سے چلنے والے ایک عظیم الجثہ ہوٹل ’اسکائی ٹینک‘ کا تصور پیش کیا ہے جو مہینوں تک ہوا میں سفر کر سکتا ہے۔ ہوٹل کے متعلق پیش کی جانے والی سی جی آئی ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ طیارے میں 5000 ہزار مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ اس میں 360 ڈگری زاویے کا نظارہ بھی ممکن ہے۔ مستقبل کے اس طیارے نما ہوٹل میں ایک چھوٹا نیوکلیئر ری ایکٹر ہے اور 20 برقی انجن نصب ہیں جس کے سبب یہ زمین کو چھوئے بغیر طویل عرصے تک بادلوں پر سفر کر سکتا ہے۔یہاں تک کہ طیارے کی مرمت کو بھی دورانِ پرواز کیا جاسکتا ہے، جو کہ پرواز کی صنعت میں پہلی بار ہوا ہے۔ عظیم الجثہ طیارے کا خیال پیش کرنے والے ہاشم الغیلی کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی سے چلنے والا یہ اسکائی کروز ممکنہ طور پر مستقبل کی ٹرانسپورٹ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ بڑا طیارہ ممکنہ طور پر مکمل طور پر خود کار ہوسکتا ہے۔ اس فضائی ہوٹل میں مسافروں کو محظوظ کرنے کے لیے سنیما سے لے کر شاپنگ مال تک کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015