پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے اب ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح دلانے کی ٹھان لی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کی نگرانی میں فٹنس کیمپ میں سخت تربیت کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں 18 اپریل سے سیریز کا آغاز ہوگا۔ یہ سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے بھی ورلڈ کپ پر نظریں جما لی ہیں۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف ایک ہی ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پُر فارم کر کے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔ اوپنر کا کہنا تھا کہ کاکول اکیڈمی میں تربیت کام آئے گی۔ اس کیمپ میں سب سے زیادہ اعظم خان نے متاثر کیا، ہم ان سے اتنی سخت تربیت کی توقع نہیں کر رہے تھے۔ فخر زمان نے کہا کہ ان کے فیورٹ پاکستانی کرکٹرز ہمیشہ سے شرجیل خان رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015