لندن(سی این پی)غیر ملکی کمپنی نے ایک ماہ موبائل فون استعمال نہ کرنے پر انعام کی پیشکش کرکے تہلکہ مچادیا۔ رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کے ایک ڈیری پروڈکٹ برانڈ (سیجی) نے اپنے “ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام” کے تحت ایک ماہ موبائل فون استعمال نہ کرنے والے 10 خوش نصیب افراد کو 10 ہزار ڈالرانعام دینے کی پیشکش کی ہے۔ منتخب شرکاء اپنے اسمارٹ فونز کو ایک فراہم کردہ باکس میں محفوظ طریقے سے اسٹور کریں گے اور ایک ماہ تک موبائل فون کے بغیر زندگی گزاریں گے۔ چیلنج کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں 10 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کو چھوڑ دیں۔ ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے، درحقیقت اوسطاً ایک شخص ہر روز اپنے فون پر چار یا پانچ گھنٹے گزارتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اپنی زندگی میں ڈیجیٹل وقفہ لینے کے خواہشمند افرد پروگرام میں شرکت کیلئے 31 جنوری تک درخواست دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015