سائنسدانوں نے کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت کی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی تحقیق میں ناقص غذا اور کینسر سمیت دیگر عام امراض جیسے ذیابیطس کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے جینز اور ہمارے اردگرد کے ماحول سے جڑے عناصر جیسے غذا، ورزش اور آلودگی کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق کے دوران پہلے ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا جن میں بریسٹ کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ تھا کیونکہ ان میں BRCA2 نامی جین کی خراب نقل والدین سے منتقل ہوئی تھی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان خواتین کے خلیات methylglyoxal کے حوالے سے بہت زیاہ حساس ہوتے ہیں۔ methylglyoxal ایک ایسا کیمیکل ہے جو ہمارے خلیات توانائی بنانے کے دوران گلوکوز کے ٹکڑے کرتے ہوئے بناتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن افراد میں ورثے میں یہ جین خراب حالت میں منتقل نہیں ہوا، مگر جسم میں methylglyoxal کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان میں بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عموماً موٹاپے یا ناقص غذا کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی ہے اور جسم میں اس کیمیکل کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسم میں اس کیمیکل کی سطح بڑھنے سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کے ایک ٹیسٹ سے اس کیمیکل کی جانچ کی جاسکتی ہے اور کینسر کے خطرے کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ جسم میں اس کیمیکل کو ادویات اور اچھی غذا کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس طرح کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محققین کے مطابق ہماری تحقیق کا مقصد ان عناصر کو سمجھنا تھا کہ جو ایک خاندان کے اندر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں، مگر ہم نے کینسر جڑے زیادہ گہرے میکنزم کو دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی غذا اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اب محققین کی جانب سے مزید تحقیق کی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ ذیابیطس یا ناقص غذا سے ایشیائی افراد سے کینسر کا خطرہ کس حد تک بڑھ جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015