بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ایک قریبی کہکشاں میں پانچ کروڑ سورجوں سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ محققین نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے قریب موجود ورگو کلسٹر کا مطالعہ کیا جس میں انہوں نے وسیع مقدار میں خارج ہوتی گیس کا مشاہدہ کیا۔ یہ اخراج اتنے بڑے پیمانے پر ہے کہ اس کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانے کے لیے روشنی کو 20 ہزار سال کا وقت درکار ہوگا۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) سے تعلق رکھنے والے تحقیق کےسربراہ مصنف ڈاکٹر ایڈم واٹس کا کہنا تھا کہ گیس کے اس اخراج کا سبب کہکشاں کے مرکزی خطے میں ہونے والے طاقتور دھماکے ہیں، جن کی وجہ سے بڑی مقدار میں ہائیڈروجن اور بھاری عناصر کا خارج ہونا متوقع ہے۔ خارج ہونے والی گیس کا حجم پانچ کروڑ سورج سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹر ایڈم واٹس کا کہنا تھا کہ ان اخراج کی طبعیات اور ان کی خصوصیات کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے کیوں کہ ان کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گیس بھاری عناصر سے بھرپور ہے۔ جن میں آکسیجن، نائٹروجن، سلفر اور دیگر کیمیکل عناصر کی شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015