روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو ’بڑے پیمانے پر‘ رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کیس روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں سے ایک ہے۔ روس کے نائب وزیر دفاع کی گرفتاری سے متعلق صدر ولادیمیر پیوٹن کو مطلع کر دیا گیا، خبر ایجنسی کے مطابق انہیں اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔ 2022 میں روس کی انسداد بدعنوانی فاؤنڈیشن نے الزام لگایا تھا کہ تیمور ایوانوف اور ان کے خاندان نے ایک شاہانہ طرز زندگی گزاری جس میں رئیل اسٹیٹ، پرتعیش دوروں اور ڈیزائنر کپڑوں پر خرچ کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیمور ایوانوف ممکنہ طور پر بدعنوانی سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے والے سب سے سینئر روسی اہلکار تھے۔ 48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے ۔ انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015