کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم دانیال اپنی دوست کوعلیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کیلئے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھالیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلادی، فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروادی اور پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم دانیال نذیر میربحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ خیال رہے کہ ڈیفنس فیز فائیو میں 8 فروری کو دانش نے دوست علی کیریو کوقتل کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015