جنوبی چین کے شہر گوانگزو میں طوفانی بگولے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا ژنہوا نیوز ایجنسی نے چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طوفان سے فیکٹری کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی بھی رہائشی عمارت منہدم نہیں ہوئی۔ ہانگ کانگ سے تقریباً 80 میل دور واقع گوانگزو شہر گوانگ ڈونگ صوبے کا دارالحکومت ہے۔ ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ لیانگٹیان گاؤں کے ایک موسمی اسٹیشن نے 20.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا ریکارڈ کی۔ یہ طوفان کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد آیا جس نے جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، چین میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ امدادی کارکنوں کو بڑھتے ہوئے پانی کی وجہ سے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری میڈیا نے مقامی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ گوانگ ڈونگ صوبہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا جس کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ اس ہفتے کے شروع میں سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ گوانگ ڈونگ میں سیلاب سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015