فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کا کیس بند کرانے پر ایک سال کی سزا سنادی گئی۔ فجی فرسٹ پارٹی کے رہنما فرینک بینی ماراما 15 سال تک فجی کے وزیراعظم رہے اور 2022 میں شکست کے بعد وہ اقتدار سے الگ ہوئے، انہیں فجی کی ساوتھ پیسیفک یونیورسٹی میں اپنی حکومت کے دوران کرپشن کیس بند کروانے کے الزامات کا سامنا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اپنے قریبی ساتھی اور سابق پولیس چیف کو ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کرپشن کے معاملے پر تحقیقات نہ کرنے کی ہدایات دینے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ فرینک فجی کی مسلح افواج کے سابق سربراہ بھی رہے چکے ہیں اور سال 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں حکومت میں آئے مگر پھر 2014 اور 2018 میں الیکشن لڑ کر ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق 70 سالہ فرینک کو 2022 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم سیتونی رابوکا اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سابق وزیراعظم فرینک کی اہلیہ عدالت کا فیصلہ سننے اور اپنے شوہر کو گرفتار ہوتے دیکھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور عدالت میں ہی رو پڑیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موٹاپے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف
- شدید گرمی کے باعث 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015