پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیٸر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے معلات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہونگے، ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیٸرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطےاچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آٸیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گٸے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسٸلہ ہے جو اپنی سیاست کےلیے ایسا کرتا ہے، مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے جومعاملات ہیں سب کومعلوم ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے لیکن اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں۔ سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ اگر ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے، بابر اعظم ایک اچھا کرکٹر ہے ہم اسے ایک اچھا کپتان بھی دیکھنا چاہتے ہیں، جسے کپتان بنائیں اسے دو تین برس دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کا کام تعلقات کو بہتر بنانا ہے، پڑوسیوں کے بہت حقوق ہوتے ہیں، کرکٹ تعلقات کو بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015