کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے، تاہم سفارتخانے کے مطابق اب تک کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔ سوشل میڈیا پوسٹس کے برعکس سفارتخانے کا کہنا تھا کہ اب تک کسی پاکستانی طلبہ کی موت یا ریپ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہجوم کے تشدد کے تناظر میں سفارتخانے نے سختی سے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی طلبہ گھروں کے اندر رہیں۔ بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ بشکیک میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔ سفیر نے کہا کہ ایمرجنسی کی صرت میں طلبہ ان ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں: 996555554476+، 996507567667+۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی سفیر کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے کرغستان کے حکام سے رابطے میں ہے، ان کی حفاظت سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ شہباز شریف کا اظہار تشویش دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں سفارتخانے سے رابطے میں ہیں، صورت حال مانیٹر کر رہے ہیں۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو بلا کر بشکیک اور گرد ونواح میں پاکستان طلبہ کو درپیش خطرات پر اپنی تشویش سے آگاہ کرے اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے درخواست کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015