ملاوی کے صدارتی دفتر سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتا ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر نے بیان میں کہا کہ ’طیارے کے ریڈار سے دور جانے کے بعد سے ایوی ایشن حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔‘ بیان میں بتایا گیا کہ 51 سالہ ساؤلوس چلیما، ملاوی ڈیفنس فورس کے طیارے میں سوار تھے جو صبح 9 بجکر 17 منٹ پر دارالحکومت لیلونگوے سے روانہ ہوئے تھے، جبکہ طیارے کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بیان کے مطابق طیارے کو صبح 10 بجکر 2 منٹ پر مززو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر لازارس چکویرا نے علاقائی اور قومی افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ طیارے کے ٹھکانے کا پتا لگانے کے لیے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ آپریشن کریں۔ لازارس چاکویرا، جو ورکنگ وزٹ کے لیے بہاماس جانے والے تھے، نے واقعے کے بعد اپنا سفر منسوخ کر دیا۔ 2022 میں، ساؤلوس چلیما سے گرفتاری کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے تھے، ان پر رشوت ستانی کے اسکینڈل میں کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا جس میں برطانوی۔مالویائی تاجر شامل تھا۔ گزشتہ ماہ ملاوی کے نائب صدر کی کئی عدالتوں میں حاضری کے بعد ملک کی ایک عدالت نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015