سویٹنر ( میٹھا کرنے والے اجزاء) پر ہونے والی ایک نئی تحقیق نے انسان کی صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کلیولینڈ کلینک کی حالیہ تحقیق کے مطابق، زائلیٹول نامی سویٹنر کا استعمال خون کے جماؤ کا باعث بن سکتا ہے اور نتیجتاََ انسان کے دل کی بیماریوں اور فالج کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ زائلیٹول نامی سویٹنر ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش جیسی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں امریکا اور یورپ کے 3000 سے زائد مریضوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔ کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کارڈیو ویسکولر اور میٹابولک سائنسز کے چیئر ڈاکٹر ہیزن نے اس تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق چینی، شراب اور تمام مصنوعی سویٹنر پر تحقیقات کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں زائلیٹول نامی سویٹنر ہے تو آپ اسے باہر پھینک دیں لیکن ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ اس کی زیادہ مقدار پر مشتمل مصنوعات کے استعمال سے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کلیولینڈ کلینک نے شوگری ڈرنکس کے استعمال سے بھی دل کی بیماریاں اور فالج ہونے کے خدشے کو ظاہر کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015