عمران نیازی اقتدار چھننے کا غصہ عوام پر اتار رہا ہے: شازیہ مری

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اقتدار چھننے کا غصہ عوام پر اتار رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کا وزیر اعظم بن جائے، ان سے پوچھیں کہ انہوں نے ملک میں مارشل لا لگانے کا بیان کیوں دیا،عمران خان کو بلا کر پوچھیں ملک میں خونریزی کا مطلب کیا ہے، عمران خان اقتدار چھننے کا غصہ پاکستان کی عوام پر اتار رہا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں خون ریزی دیکھنا چاہتے ہیں، یہ خان اقتدار کیلئے کسی حد تک جانے کو تیار ہے، خونی انقلاب کی بات کرنے والے عمران خان اب تیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مارشل لا کا بیان خود غرضی کی انتہا ہے، عمران نیازی پاکستان میں خونریزی دیکھنا چاہتے ہیں، یہ جمہوریت پسند نہیں، جمہوریت کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔