آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ایڈیلیڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہرایک بجے شروع ہوگا
سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔






