پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی معاونت کے بھارتی بے بنیاد الزامات یکسر مسترد کردیے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نام نہاد دہشت گردوں کی مالی مدد سے متعلق بھارتی قیادت کے بيانات کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ بھارت کالعدم تنظيموں کی مالی معاونت کے مبينہ الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جن کا مقصد انسداد دہشت گردی پر مثبت کارروائی کو گمراہ کرنا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب اقدامات کے سامنے ناکام ہو چکی، فيٹف بھی پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کر چکا ہے۔






