پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی کے تھانہ برگیڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
شہباز گل کیخلاف مقدمہ تھانہ برگیڈ میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا  ہے۔
مدعی محمد سعید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی، شہباز گل عوام کو ادارے کے افسران کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔