بلوچستان ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ نے یہ حکم اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر دیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پرمشتمل بینچ نے کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کی۔
واضح رہے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کے بیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی۔