بھارت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے: پاکستان

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بابری مسجد کی شہادت کے 30 سال مکمل ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف جنون کی یاد دلاتی ہے، پاکستان شہید بابری مسجد کی جگہ ہندو مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد میں فریشتوں کا معجزہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ داروں کی بریت بھی قابل مذمت ہے، ہندو انتہا پسند گیان واپی سمیت ديگر مساجد کو بھی مندر بنانے کی بات کر رہے ہیں، ایسے مطالبات بابری مسجد جیسے مزید المیوں کو جنم دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔