دونوں ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں،، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی میچ دیکھنے اسٹیدیم پہنچے ہیں۔فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، میسی کے پاس بطور کپتان ارجنٹینا کو ٹائٹل جتوانے کا موقع ہے۔
کیا میسی اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا سکیں گے یا ام باپے مسلسل دوسری بار عالمی کپ عالمی ٹائٹل فرانس کے نام کرکے تاریخ بنائیں گے، چند گھنٹوں بعد فیصلہ ہوجائے گا۔
ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔
ورلڈ کپ میں دوہزار اٹھارہ میں جب ان کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کے چوتھا نمبر ہے۔
ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا۔
فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔






