کوہستان میں سیلاب سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، مسافر بابوسر روڈ استعمال کریں: ڈی سی دیامر

کوہستان اُچھارنالہ میں پل سیلابی ریلہ میں بہنے سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے۔
کوہستان اور دیامر انتظامیہ کے باہمی کوارڈنیشن سے بابوسر کاغان روڈ پر ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم مکمل بحال ہونے تک ہیوی ٹرانسپورٹ بابوسر کاغان روڈ پر چلے گی، فیاض احمد نے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح بابوسر کاغان روڈ پر محتاط انداز میں اپنا سفر جاری رکھیں۔