آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ دیرینہ مذہبی و ثقافتی تعلقات پر بات چیت بھی کی گئی ،پاک فضائیہ کی آپریشنل ساخت اور جدید منصوبوں پر وفد کو بریفنگ گی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاکستان نے آذربائیجان کی فضائیہ کو ٹریننگ اور ٹیکنیکل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو سراہتے ہوئے آذربائیجان کی مشترکہ تربیتی پروگرامز اور فضائی مشقوں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا،آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کا ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ آئی ایس ایس پی آر نے کہا کہ ہآذربائیجان نے پاک فضائیہ کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایاکہ آزری نائب وزیر دفاع کا دورہ پاکستان-آذربائیجان کے تزویراتی اور دفاعی تعلقات کے استحکام کا عکاس ہے۔

