آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں نواز اور شہباز ایک پیج پر نہیں: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیا ہے۔وہ سب کو شکست دے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چین ہمالیہ سےبلند اور ہر موسم کادوست ہے،اس لیےحالیہ چینی دورےپر تبصرہ نہیں کرناچاہتا، بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہےغیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔ اب پی ڈی ایم (PDM) کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کو نہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔

سارا جہان ایک انسان عمران خان کےپیچھے پڑگیاہے۔وہ سب کو شکست دے گا۔تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ابPDMکا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کےالزام کاجواب دے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 3, 2022