آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں سے متعلق خیالات خوش آئند ہیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے آئین اور عوام کے نمائندوں کی مقتدر حیثیت کے بارے میں خیالات درست اور خوش آئند ہیں، آرمی چیف نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اور اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کو مقتدر اعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمایت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

آرمی چیف کے آئین اورعوام کے نمائندوں کی مقتدرحیثیت کے بارے میں خیالات درست اور خوش آئند ہیں انھوں نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اوراتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدراعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمائیت کی جائے اور عوامی فیصلوں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2023

اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئ تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئ راستہ نہیں بچے گا، اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندہ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کے لئے سروں پر کفن باندہ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا، اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی، اس کے لئے آئین کو مقدم ماناجائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔