اردن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری… اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔  بیان کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان اور اردن کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں برادر ممالک نے دفاعی اور عسکری روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔