اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے کتنا خرچہ ہوا؟ تفصیلات جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معطل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ہونے والے خرچے کی تفصیل عدالت میں جمع کر ادی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں متعلق اب تک 5کروڑ 52لاکھ 57ہزار 694 روپے خرچ ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو 15کروڑ 72لاکھ 48ہزار 694روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ یہ تمام ادائیگیاں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ ، الیکشن مٹیریل ، سٹیشنری ، پٹرولیم چارجز پر ہوئی ہے۔