پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس بلند ترین سطح پرجاپہنچی، اسٹاک مارکیٹ 115000پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 منٹ میں15سوپوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس کی 1525پوائنٹس بڑھ کر115828 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بازارِحصص میں گزشتہ کاروباری ہفتے بھی مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 5 ہزار 247 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا ہے،کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 7 ہزار 625 رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ایک ہفتےمیں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جہاں کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین سال کی بلند ترین سطح 52 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی،رواں ہفتے مارکیٹ نے یومیہ ڈیڑھ ارب سے زائد شیئرز کے لین دین کا ریکارڈ بھی بنایا۔

