اعزاز احمد چوہدری کی نئی تصنیف کی رونمائی، علمی و ادبی دنیا کی ممتاز شخصیات شریک

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان کی افواج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ اور ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بھارت کی موجودہ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی۔ اور کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل کے واقعات کو بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے جبکہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔