اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ اور اداروں کے خلاف تقاریر پر بلوچستان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 4 دسمبر کو بلوچستان کچلاک کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کی درخواست پر کچلاک منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ان کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔
پولیس نے کچلاک بلوچستان میں درج مقدمے میں تین روزہ سفری ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 4 دسمبر تک بلوچستان کی مقامی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پہنچا دیا۔