اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے سیمیول پیارے کی سربراہی میں اقلیتی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل سامنے آگیا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے۔ سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد فیصلے بھی کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے مسیحی اور ہندو برادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کیے۔