الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کردیا۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں اجلاس کے بعد حکام نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے محسن نقوی کو نامزد کردیا۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل224کےتحت محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی طرف سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز گئے تھے، جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھیجے۔ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے بعد چاروں نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔

