چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آُپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہوگا، الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے لوگ مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ اطلاع ہے کہ عید کی چھٹیوں میں میرے گھر پر پھر آپریشن کیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف یہ ہے کہ اگر آپریشن ہو گا تو خون خرابہ ہو گا، ملک میں جنگل کا قانون ہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ جیل میں ڈالنا نہیں چاہتے بلکہ مجھے میدان سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عید کے دنوں میں میرے گھر کا محاصرہ کرنے سے روکا جائے،آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر آ کر توڑ پھوڑ کی، اس لئے استدعا کر رہا ہوں کہ عدالت پولیس کوآپریشن سے روکے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا، انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہوا ہے،پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، عدالت سے استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔
جج سے مکالمہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ کے کورٹ کا آرڈر گیا، اگلے دن اٹیک ہو گیا، انہوں نے توہین عدالت کی،مجھے اندر سے اطلاعات ملی ہیں کہ یہ پھر آپریشن کریں گے، پتا ہے انہوں نے کیا کرنا ہے، مجھے خون خرابے کا خطرہ ہے، موجودہ نظام پر اعتماد ہی نہیں رہ گیا۔

