پاسداران انقلاب ایران کی جوابی کارروائی، ایران کے اسرائیل پر میزائلوں سے مزید حملے کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے نئے حملوں میں ایک سو سے زائد میزائل داغے دیے۔ دشمنوں کو شدید نقصان ہو گیا کویت میں امریکی اڈے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، بحرین میں امریکی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا… ایران کے حملوں میں اب تک پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، “الرویس الامیر” میں صیہونی حکومت کے میزائل شکن دفاعی نیٹ ورک کے ریڈار کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ امریکی کیریئر گروپ کا ایندھن بھرنے والے امدادی جہاز کو بھی چابہار میں ڈرون اور میزائل سسٹم سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو چار کروز میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد وہ اپنا مشن ایریا چھوڑ کر جنوب مشرقی بحرِ ہند کی جانب منتقل ہو گیا۔ پاسداران انقلاب کا جدید ترین اینٹی سب میرین میزائل سسٹم اب بھی خطے میں امریکی بحری بیڑے کے تعاقب میں مصروف ہے۔ ادھر ایران نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا ، حملوں کے بعد امریکی اڈے پر شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔۔

