ایسا دکھائی دیتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرتا ہےاور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھنچوائی جارہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہوگیا ہے۔ لاپتا شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی، ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والے اور عمران کو دیوار سے لگانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔