وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائے گا۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نام بھی کل یا پرسوں تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈوزئیر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں بھی جائے گا۔ خواجہ آصف کا تفصیلی انٹرویوی آپ ریڈلائن ودطلعت میں رات 10 بجکر 3 منٹ پرسن سکیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان وزیراعظم میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں اہم سیکيورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔
ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

